18سالہ دوشیزہ کی تلاش کی کوششیں تیز،ٹیم تشکیل

18سالہ دوشیزہ کی تلاش کی کوششیں تیز،ٹیم تشکیل

(س) ایک سال سے غائب ،اغوا کا مقدمہ درج،ریکارڈ کی چیکنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈی پی او نے نواحی موضع شاہ حسین سے پر اسرار طور پر لا پتہ ہونیوالی 18سالہ دوشیزہ کی تلاش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اعلی سطح کی ٹیم تشکیل دیدی،ذرائع کے مطابق مسماۃ(س)21اکتوبر 2020سے غائب ہے ، جس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شاہ پور صدر میں درج ہوا، تاہم معاملہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا، ضلعی حکومت کو مغویہ کے کوائف ارسال کرتے ہوئے ممکنہ نکاح کے پیش نظر میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں و یونین کونسل کا ریکارڈچیک کرنے کی استدعا کی ہے ،جبکہ نادر اکو بھی چھان بین کے لئے کوائف ارسال کئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں