شپنگ لائن کے کرایوں میں اضافے سے برآمدت متاثر ہو نگی ، شعیب احمد بسرا
صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری شعیب احمد بسراء نے شپنگ لائن کے کرایوں میں تین گنا اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوے کہااس اضافے سے ملکی برآمدات شدید متاثر ہوں گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اس اضافے کی وجہ سے سرگودھا سمیت ملک بھر کی کینو فیکٹریاں بھی متاثر ہوں گی ، کسانوں سے کینو کے لین دین میں کمی آ ئے گی،اور مزدور طبقے کو بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کینو کی انڈسٹری سے سرگودھا میں2 لاکھ لوگ بلواسطہ یا بلاواسطہ منسلک ہیں، اس لیے حکومت کو چاہئے کہ شپنگ لائنز کے ساتھ رابطہ کر کے بڑھتے ہوئے کرایوں میں کمی کروائے تاکہ کینو کے کاشتکار اور اس سے وابستہ لوگ متاثر نہ ہوں، کرائے کم کرنے سے ملکی خزانہ میں بھی اضافہ ہو گا۔