انصر مجید خان کا افسروں کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ
صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید خان نے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ ’ اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ اور اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انہوں نے ڈینگی او رچلڈرن وارڈ کا معائنہ کیا ۔مریضوں کی عیادت کی او رانہیں جشن عید میلاد النبی ؐ کی مبارک باد دی ۔صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ مریضوں او ران کے لواحقین میں پھل او رمٹھائی تقسیم کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔