جاویداحمدچیمہ کی کتا ب ’’ میں اور میراگاؤں ‘‘کی رونمائی اہم شخصیات کی شرکت
سابق آئی جی پولیس ذوالفقاراحمدچیمہ، سابق آئی جی موٹروے مہرظفر عباس لک...
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سینئر اینکرپرسن دنیا حبیب اکرم ، چیئرمین ادار ہ اخوت ڈاکٹر امجدثاقب ،پروفیسر ہارون رشیدتبسم نے ضلعی سینئر نائب صدرمسلم لیگ ن چو دھری جاویداحمدچیمہ کی کتا ب ’’ میں اور میراگاؤں ‘‘کی مقا می ہوٹل میں تقریب رونمائی سے خطا ب کرتے ہو ئے کہاکہ دیہی زندگی یہ کتاب جس میں زراعت سیاست رہن سہن اورا ن کے گاؤں چک 36جنوبی کے حوا لہ سے شا ندا ر لفاظی کی گئی ہے ۔میں اورمیراگاؤں کتا ب کاحصول کمال دوستی جیسی عظیم اورمضبوط رشتے کابارے میں لکھے جانے وا لے خوبصورت واقعات ہیں۔ ۔جاوید احمد چیمہ نے تمام دوستوں کے ماضی کوزندہ جاویدکردیا ہے وہ خودبھی جا و ید ہیں ،یہ کتا ب نئی نسل کیلئے ایک قیمتی سرمایہ ہے اس کی اشاعت پر جا و ید احمد چیمہ مبارکبا د کے مستحق ہیں ۔