ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 3دکانوں کو سیل کر دیا گیا

ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 3دکانوں کو سیل کر دیا گیا

نرسریوں ،زیر تعمیر ڈی سی کمپلیکس ریسٹ ہاؤس کابھی اچانک معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ دوسرے روز بھی انسدادڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لینے موقع پر پہنچ گئے ، انہوں نے مختلف نرسریوں کا اچانک معائنہ کیا او روہاں پر موجود انسداد ڈینگی ٹیموں کی جانب سے جاری لاروا آپریشن کامعائنہ کیا ۔ اس موقع پر بتایاگیا کہ شہر کے مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر تین دکانوں کو سیل کیاگیا ہے او رمالکان کے خلاف استغاثے متعلقہ تھانوں میں بھجوادئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر ڈی سی کمپلیکس او رریسٹ ہاؤس کابھی اچانک معائنہ کیا ۔ انہوں نے تعمیراتی کام کاتفصیلی جائزہ لیا اورٹھیکیدار کو فنڈز کو شفاف انداز میں استعمال ’ کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں