بلدیاتی اداروں کی بحالی جمہوریت کی فتح :سردار خان
عدلیہ نے بحالی کا فیصلہ دیکر جمہوریت کو مضبوط کیا،دفتر میں گفتگو
دائو دخیل(نامہ نگار )بلدیاتی اداروں کی بحالی عوام کے لیے ایک نیک شگون ثابت ہوگا اور اداروں کی بحالی جمہوریت کی فتح ہے ،عدلیہ نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ دیکر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایم سی دائودخیل سردار خان نے وا ئس چیئرمین وزیر خان اور کونسلر امیر خان سالار،خالد خان سالار، عظمت اللہ خان ،سید تجمل حسین شاہ و دیگر کے ہمراہ اپنے دفتر میں چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی عدلیہ کا جمہوریت کو مستحکم کرنے کا ایک احسن اقدام ہے ۔ اور میرٹ پر فیصلہ دیکر عوام کے لیے ایک اچھا پیغام دیا ہے ۔داودخیل:چیئرمین سردار خان ، وا ئس چیئرمین وزیر خان و دیگر کونسلر اپنے دفتر میں موجود ہیں۔