ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا صحت اور دیگر محکموں کی کارکردگی پر عد م اطمینان ،غیر حاضر افسر قبلہ درست کرلیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی،حمزہ سالک

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک اور ایم پی اے ساجدہ آہیرکے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہیلتھ اور دیگر متفرق محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کہ بوگس سرگرمیاں انجام دینے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ تمام محکمے جو انہیں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ بھرپور طریقے سے انجام دیں اور ہر محکمہ کم از کم تیس تیس سرگرمیاں کرے اور اس میں مشتبہ سائٹس کو نمایاں کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کہ وہ اس ہفتے کے آخری دو دنوں میں ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ خود وزٹ کر کے ہاٹ سپاٹ چیک کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈور منٹ موبائل یوزرز کو ایکٹیو کرنے کی ہدایت کی مزید انہوں نے کہا کہ اجلاس میں غیر حاضر افسر اپناقبلہ درست کرلیں بصورت دیگر انہیں اپنے خلاف سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایم پی اے ساجدہ آہیر نے کہا کہ محکمے اپنی اپنی سرگرمیوں کی سلائیڈ بنائیں اس میں تاریخ اور جگہ کے نام کا اندراج ہو جس میں ان کی فزیکل سرگرمیوں کا واضح ثبوت نظر آئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے تمام افسران ٹھوس اور سنجیدگی سے کام لیں تاکہ کورونا وائرس سے نمٹتے نمٹتے ہم ڈینگی کو بے قابو نہ کر بیٹھیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں