وزیراعظم،وزیراعلیٰ نے 10ارب کا پیکیج دیا،ثنا اللہ مستی خیل
بھکر میں ترقی کا نیادور شروع ہو گا ،وزیراعظم،وزیراعلٰی جلد دورہ کرینگے
د ُلے والا (نما ئندہ دنیا)ممبر قومی اسمبلی ثنائاللہ خان مستی خیل نے کہا ہے کہ 10ارب روپے کے وزیر اعلیٰ پیکیج سے بھکر میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیادور شروع ہو گا ، انشا اللہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں 20بیڈز کا آئی سی یو کمپلیکس تعمیر ہو گا 75 کروڑ روپے کی لاگت سے دریاخان میں سوئی گیس پراجیکٹ تقریباً مکمل ہو چکا ہے ،تھل یونیورسٹی اور گوہروالا میں کالج کا قیام ہماری علم دوستی کا ثبوت ہے ، این اے 97 کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی 350 سے زائد سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ،دلے والا میں نادرا آفس قائم ہونے کے بعد ہر لحاظ سے فنکنشنل ہو چکا ہے ، دسمبر میں وزیر اعظم خود ایم ایم روڈ کی تعمیر کا افتتاح کریں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب کو بھکر دورے کی دعوت دی ہے جو انھوں نے قبول کرلی ہے ،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب اسی دھرتی کے بیٹے ہیں، انھوں نے بھکر کو 10 ارب روپے سے زائد کا تاریخی پیکج دیا اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ان پراجیکٹس کے تکمیل سے بھکر میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔