جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں عظیم الشان سیرت النبی ؐ کا نفرنس

جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں عظیم الشان سیرت النبی ؐ کا نفرنس

صاحبزادہ ابرار احمد بگوی ،پیر محمد امین الحسنات شاہ ،ندیم چن دیگر کی شرکت

بھیرہ(نامہ نگار )مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ اور گنج منڈی میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں منعقدہ سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی ،پیر محمد امین الحسنات شاہ،چو دھری ندیم افضل چن اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی سجادہ نشین کلس شریف پیر شمیم صابر صابری و دیگر نے کہا کہ آپ ؐ کی اس دنیا میں تشریف آوری سے انسانیت کی تاریخ بدل گئی اور مردہ دلوں میں زندگی کی لہر دوڑ گئی، ہر طرف توحید کا دور دورہ،وحدت اور مساوات کا انقلاب برپا ہوگیا ، انہوں نے سیرت النبی ؐ کانفرنس کے شاندار ا نتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ولولہ انگیز اقدامات سے بھیرہ کی تاریخ دوبارہ زندہ ہوگئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں