جشن عیدمیلادالنبی ؐ: شاہپور کو دلہن کی طرح سجایا گیا

جشن عیدمیلادالنبی ؐ: شاہپور کو دلہن کی طرح سجایا گیا

سرکاری دفاتر، بازاروں اور مکانوں پر لائٹس،جلوس،علما کے خطاب

شاہ پور صدر (نمائندہ دنیا ) ملک بھر کی طرح شاہپورسٹی و صدر میں بھی جشنِ عیدمیلادالنبیؐ انتہائی عقیدت واحترام اور جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ شہر کی گلیوں اور بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ سرکاری دفاتر، بازاروں اور مکانوں کو خوب صورت آرائشی لائٹوں سے روشن کیا گیا۔ جشن میلاد کے موقع پر جلوس سے خطاب کرتے ہوئے قاری انور رضوی سیدالفت حسین شاہ سرفرازمعینی غلام محب الدین کاشف رفیق طاھر معینی قاری محمد الیاس قاری شھزاد گولڑوی دیگر علماء کرام نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کا دن ہر مسلمان کے لئے خوشی کا دن ہے یہ دن آپ ﷺ کی ولات کا دن ہے آپ ﷺ کی آمد کی برکت سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کے مسلمانوں کے لئے خوشی کا دن ہے ہمیں مل کر آپ ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق پیار و محبت،اخوت،مساوا ت،رواداری کے ساتھ زندگی بسر کرنی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں