میلاد ،میونسپل کمیٹی میانوالی کے زیر اہتمام جلوس نکالا گیا

میلاد ،میونسپل کمیٹی میانوالی کے زیر اہتمام جلوس نکالا گیا

جگہ جگہ سجاوٹ، دودھ و مشروبات کی سبلیں،اورلنگر بھی تقسیم

میانوالی ( نامہ نگار ) میلاد کمیٹی میانوالی اور میونسپلکمیٹی کے زیر اہتمام جشن عید میلا دالنبیؐ کی مر کزی جلوس کے آغاز کے سلسلہ میں تقریب پر چم کشائی کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی قائد استاد العلماء حضرت مولانا صاحبزادہ محمد عبدالمالک چشتی نظامی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی مستنصر فیروز اور ڈپٹی کمشنر حرم شہزاد نے پرچم کشائی کی،اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا اور سنٹرل جیل میانوالی پو لیس کے چاق و چوبند دستے نے سلا می پیش کی۔ میلاد کمیٹیکے چیرمین سہیل اختر خان، محمد اشرف سیکرٹری گڈ گورننس زبیر ہا شمی، محمد یوسف چغتائی، ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسحاق خان کامری، مو لانا منظور احمد سیالوی اور دیگر مذہبی رہنما بھی اس موقع پر مو جود تھے ،حضرت صاحبزادہ عبد المالک چشتی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد، ڈی پی او مستنصر فیروز نے خطاب کیا۔ جلوس کے راستوں کو شہریوں اور تاجروں نے بڑی خو بصورتی سے سجایا ہواتھا ،جگہ جگہ دودھ و مشروبات کی سبلیں لگائی گئی تھیں اورلنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں