جلد بھیرہ ہیریٹیج ٹریل پر کام شروع ہو جائیگا، مرتضیٰ علی

جلد بھیرہ ہیریٹیج ٹریل پر کام شروع ہو جائیگا، مرتضیٰ علی

والڈ سٹی سے بھیرہ کی تاریخی حیثیت بحال ،سیاحت کو فروغ ملے گا

بھیرہ(نامہ نگار )تاریخی شہر بھیرہ میں والڈ سٹی پروگرام کے تحت بہت جلد بھیرہ ہیریٹیج ٹریل پر عملی کام شروع کر دیا جائیگا، اس ضمن میں والڈ سٹی اتھارٹی کی ٹیم وضع کردہ مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالہ سے غور کر رہی ہے ، یہ بات اے سی بھیرہ محمد مرتضیٰ علی نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری کی جانب سے والڈ سٹی بھیرہ کے مجوزہ منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھیجی گئی ٹیم سے اپنے دفترمیں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودہا محمد اصغر جو ئیہ نے والڈ سٹی بھیرہ کے منصوبہ پر جلد سے جلد عملی کام کے آغاز کے لیے کامران لاشاری جو چند ہفتے قبل اس سلسلہ میں بھیرہ آئے تھے سے ذاتی طور پر رابطہ کر کے انہیں حصول مقصد کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سرگودہا کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ،محمد مرتضیٰ علی نے کہا کہ والڈ سٹی سے جہاں بھیرہ کی تاریخی حیثیت بحال ہو گی وہاں یہ شہر ایک بڑا سیاحتی مرکز بنے گا جس سے کاروبار میں اضافہ اور معیشت مصبوط ہو گی اور علاقہ میں خوشحالی آئے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں