پی ٹی سی ایل کے پاور پلانٹ سے قیمتی بیٹریاں چوریاں

پی ٹی سی ایل کے پاور پلانٹ سے قیمتی بیٹریاں چوریاں

ظفر اقبال کا موٹر سائیکل ،مغل خان کے ڈیرے سے مویشی چوری ،شاویز اختر سے ایک لاکھ ، 20ہزار روپے ،موبائل فون لوٹ لیا گیا

سرگودھا(نامہ نگار ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران احمد آباد سپانوالہ پل کے قریب نامعلوم افراد نے شاویز اختر سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ بیس ہزار روپے نقدی و موبائل چھین لیا،جبکہ گارڈن ٹاؤ ن میں واقع پی ٹی سی ایل کے پاور پلانٹ سے نامعلوم چور بھاری مالیت کی بیٹریاں کھول کر لے گئے ،اسی طرح میانی سے ظفر اقبال کا نیا موٹرسائیکل اور53جنوبی کے رہائشی مغل خان کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے اطلاعات ملنے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں