65لاکھ کا جعلی چیک دیکر شوروم سے 2گاڑیاں خرید لیں
ظفر اقبال کا دیا گیا چیک بوگس قرار،عمران کی درخواست پر مقدمہ درج
سرگودھا(نامہ نگار ) شورروم مالک سے جعلی چیک کے ذریعے دو قیمتی گاڑیاں ہتھیا لی گئیں، پولیس کے مطابق نواحی الفضل ٹاؤن کے رہائشی عمران جو کہ گاڑیوں کے لین دین کا کاروبار کرتا ہے سے ظفر اقبال نامی شخص نے 65لاکھ روپے کا چیک دے کر دو گاڑیاں خرید لیں ،مگر مقررہ تاریخ پر بینک نے متذکرہ چیک بوگس قرار دیدیا،گزشتہ روز عدالتی حکم پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔