عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف آج بھرپور احتجاج :جماعت اسلامی
حکمران خود ہی اقتدار چھوڑیں ورنہ عوام اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ، اقبال خان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی سرگودھا اقبال خان نے کہا ہے کہ 21اکتوبر کو حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف عوام بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔ آئے روز حکمران کی طرف سے بنیادی ضروریہ اشیاء خوردو نوش، گھی، چینی، آٹا، پٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا بے بیروزگاری عروج پر ہے اور مزدور کو مزدوری نہیں ملتی ایسے حالات میں ملک و قوم ترقی نہیں کرتا۔ حکمران خود ہی اقتدار چھوڑیں ورنہ عوام بے عزت کر کے اقتدار سے باہر پھینک دینگے ۔ حکمرانوں کو شیشہ دکھاتے ہوئے ان کے کرتوت عوام کے سامنے رکھیں گے ۔ آج بروز جمعرات شاہین چوک میں عوام ایک بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔