سالانہ سیرت کانفرنس ،مقابلہ حسن قرآت ،اہم شخصیات کی شرکت

سالانہ سیرت کانفرنس ،مقابلہ حسن قرآت ،اہم شخصیات کی شرکت

حضور اکرم ؐ تشریف لائے تو تاریکی چھٹ گئی،اجالا ہوگیا،تسنیم احمد قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی نے کہا کہ حضور اکرم ؐ تشریف لائے تو ماحول کی تاریکی چھٹ گئی اور ہر طرف اجالا ہوگیا۔ آپ ؐ کے کردار و عمل سے مخالف قوتیں زیر ہوگئیں۔ آپؐ کی تعلیمات عالمِ انسانیت کے لیے نجات کا باعث ہیں۔ آپ ؐ نے غریبوں کی دست گیری فرمائی۔ آج تعلیمات رسول مقبولؐ پر سچے دل سے عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اْنھوں نے اِن خیالات کا سالانہ سیرت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق آئی جی موٹر وے پولیس ظفر عباس لک، معروف ماہر تعلیم ملک مختار احمد اعوان، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، عبدالرحمن جامی ، علی حسنین گیلانی، امجد اقبال، اسرار میراں اور دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔ علاقہ کے بچوں میں مقابلہ حسن قرآت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں