ڈپٹی کمشنر کا مرکزی سبزی وفروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنر کا مرکزی سبزی وفروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ

آلو اور پیاز کی نیلامی کے عمل کا جائزہ ،صفائی مزید بہتر بنانے کی ہدایت،سبزی وفروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ کا مقصد نرخ کنٹرول کرنا :ا صغر جوئیہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد ا صغر جوئیہ نے مرکزی سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے آلو اور پیاز کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا او راپنی نگرانی میں نیلامی کروائی ۔ انہوں نے کسان پلیٹ فارم ’ ہول سیل پوائنٹ پر نرخوں کو بھی چیک کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ سبزی وفروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ کا مقصد عام مارکیٹ میں نرخ کنٹرول کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دی جائیگی ۔ انہوں نے سبزی وفروٹ منڈی میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور دیگر عملہ بھی کوموجود تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں