مہنگائی پر کنٹرول کرنیکا منصوبہ: آبادیوں کے قریب ہول سیل پوائنٹس بنانیکا فیصلہ

مہنگائی پر کنٹرول کرنیکا منصوبہ: آبادیوں کے قریب ہول سیل پوائنٹس بنانیکا فیصلہ

سبزی، فروٹ اور دالیں وغیرہ کم قیمت پر فروخت کی جائیں گی،معیارکو بہتر رکھنے ،سخت مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ زراعت کے افسروں کو گائیڈ لائن جاری

سرگودھا(نامہ نگار ) حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے شہری آبادیوں کے قریب ہول سیل پوائنٹس بنانے کی منظوری دیتے ہوئے ضلعی حکومتوں کو گائیڈ لائن جاری کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق عام اشیاء کی باآسانی اور مناسب قیمتوں تک عوام کی رسائی ممکن بنانے کیلئے سہولت بازار،کسان بازار ،ماڈل بازاروں کے بعد آبادیوں کے قریب ترین علاقوں میں ہول سیل پوائنٹس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں ڈی جی پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری کی جانب سے سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ زراعت کے ضلعی افسران و ایڈمنسٹرز مارکیٹ کمیٹیوں کو اعلی سطح فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے ،ان پوائنٹس پر سبزی، فروٹ اور دالیں وغیرہ ہول سیل قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی، ان ہول سیلز پوائنٹس پر اشیاء کے معیارکو بہتر رکھنے کے ساتھ ساتھ سخت مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں