سالٹ مائن میں آگ،مزدور جاں بحق ،ساتھی شدید زخمی

سالٹ مائن میں آگ،مزدور جاں بحق ،ساتھی شدید زخمی

نوے فیصد جھلسنے والا بشیر دم توڑ گیا ،ملک جاوید اقبال کھاریاں ریفر

میانوالی ( نامہ نگار )کالاباغ کی سالٹ مائن میں گیس لیکیج کے باعث آتش زدگی سے دو مزدور جھلس گئے ،ایک جاں بحق ہو گیا ، دوسرا کھاریاں ریفر کر دیا گیا، سالٹ مائن وانڈھا ککڑنوالہ میں آگ لگنے سے سے بشیر اور جاوید جل گئے ، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کالاباغ منتقل کر دیا گیا،جہاں ابتدائی علاج کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ، نوے فیصد جھلسنے والا بشیر دم توڑ گیا ، جبکہ ملک جاوید اقبال کو برن یونٹ کھاریاں ریفر کر دیا گیا ہے ، زخمی پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے سیکرٹری انفارمیشن ملک محمد رمضان اعوان کے بھائی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں