پٹرول مہنگا،اشیا کے نرخ آسمانوں کو چھونے لگے ،ملک شہادت اعوان

پٹرول مہنگا،اشیا کے نرخ آسمانوں کو  چھونے لگے ،ملک شہادت اعوان

سینیٹر ملک شہادت اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے ٹرانسپورٹ کے کرایہ کے ساتھ اشیا و خور و نوش کے نر خوں پر فروخت کی ہدایات پر دونوں اشیاء کی عدم فراہمی کا بحران سر اٹھانے لگاہے

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وہ خوشاب شہر میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ مارکیٹ میں کریانہ ’ بیکری ’ جوتے ’ لوہا ’ سیمنٹ’ ریت ’ بجری ’ اسٹیل’ سبزی’بھل ’ دودھ ’ دہی’ آٹا’ چینی’ گوشت اور روٹی سمیت تمام اشیاء کے نر خوں میں تیزی سے اضافہ پایا جارہا ہے جس کے باعث مارکیٹ میں مندے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں