تاجروں نے شہر بھر میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا

تاجروں نے شہر بھر میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا

گھی، چینی، آٹے ، دالوں دیگر اشیا کے منہ مانگے دام وصول کرنے لگے

شاہپورصدر (نامہ نگار )تاجروں نے شہر بھر میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا۔ گھی، چینی، آٹے ، دالوں کے منہ مانگے دام وصول کرنے لگے ۔ شہریوں کی انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور یکم کو مزید نرخ اوپر جانے کی افواہوں کو بنیاد بنا کر تاجروں نے شہر بھر میں اشیائے ضروریہ کے نرخ من مرضی سے بڑھا دئیے ہیں۔ گھی، چینی، آٹے ، دالوں، چائے ، مرچ مصالحہ جات سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مصنوعی طور پر بیس سے اسی فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔ اور خریداروں کو انہی مہنگے نرخوں پر اشیائے صرف خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ ایسی صورتحال میں مزدور پیشہ طبقہ کے ساتھ ساتھ متوسط آمدن والے گھرانے بھی شدید پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں۔ شہریوں نے مقامی و ضلعی حکام سے اس مخدوش صورتحال پر فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں