لڑ کیوں کے سکول چھٹی کے بعد خواتین پارک میں تبدیل

لڑ کیوں کے سکول چھٹی کے بعد خواتین پارک میں تبدیل

خواتین کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے ڈی سی کا پراجیکٹ

میانوالی ( نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے خواتین کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی اوربا ہمی میل جو ل کیلئے خصوصی پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے ۔اس پراجیکٹ کے تحت ضلع میں لڑ کیوں کے تما م سکول چھٹی کے بعد خواتین کیلئے پارک میں بدل جا ئیں گے ۔اس سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول سول اسٹیشن میانوالی میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اس اینیشی ایٹیو کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ سی ای او ایجو کیشن کو ہدایت کی ہے کہ مر حلہ وار مزید سکولوں میں بھی اس پروگرام کے تحت اقدامات بر ؤئے کارلا ئے جا ئیں ۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے نہ صرف خواتین کی صحت بہتر ہو گی بلکہ اس سے میانوالی کی معاشرت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ چھٹی کے بعد تما م گرلز اسکول پارک اور جم میں بدل جا ئیں گے اور خواتین کلب کی صورت اختیار کر لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں تعلیم با لغاں بھی دی جا سکے گی اور خواتین باہمی میل جول سے ایک دوسرے کے مسائل بھی حل کریں گی ۔ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں:شاہ زیب خان کندیاں(نمائندہ دنیا )سٹی صدریوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف میانوالی شاہ زیب خان سوانس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں کوشاں ہے ، ضلع بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں، انشائاللہ جلد ملک میں خوشحالی کا دور آئے گا اور مہنگائی بھی ختم ہوکر رہ جائے گی ، مذید کہا کہ انشائاللہ پی ٹی آئی کی قیادت عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہیں ملک مشکل دور سے گزر چکا ہے۔ اور اب ملک خوشحالی کیطرف جارہا ہے جلد وزیراعظم عمران خان ملک کو درپیش تمام بحرانوں سے نکال کر ایک سنہرے دور کیطرف لے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں