تھانوں سے ٹاؤٹ ازم کا خاتمہ اولین ترجیح:مہر ریاض محمود

تھانوں سے ٹاؤٹ ازم کا خاتمہ اولین ترجیح:مہر ریاض محمود

عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں پیداکرنیوالوں پر نظر رکھی جائے

میانوالی ( نامہ نگار )پولیس عوام کی خادم ہے ، عوامی شکایات کے ازالے اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس ھر وقت سر گرم عمل ھے ، ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پپلاں مہر ریاض محمود نے تھانہ کندیاں میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر انجمن تاجران، معززین علاقہ اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ڈی ایس پی پپلاں مہر ریاض محمود نے کہا کہ تھانوں میں ٹاؤٹ ازم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے عوام ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو ٹاؤٹ بن کر عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں پھیلانے کا سبب بنتے ہیں اور غریب عوام کو دھوکا دہی سے لوٹ لیتے ھیں انشائاﷲ کسی بھی تھانے میں ٹاؤٹ نظر نہیں آ ئیں گے انہوں نے کہا کہ تھانہ کندیاں میں عملہ پولیس کی کمی کے باعث کندیاں پولیس کو بلاشبہ مشکلات ضرور ھیں لیکن پولیس پھر بھی اپنے فرائض سے کبھی غافل نہیں ھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں