نمل جھیل سے متصل ایریامیں 12ایکڑ پر شجرکاری شروع
ڈپٹی کمشنر کی محکمہ جنگلات کے کام کی تعریف،کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت ،شجر کاری وزیرا عظم کا ترجیحی پروگرام ہے ،امین اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو
میانوالی ( نامہ نگار )محکمہ جنگلات کے زیرانتظام نمل لیک ووڈلینڈ پرا جیکٹ کے تحت12ا یکڑ اراضی پر پودے لگانے کا کا م تیزی سے جاری ہے ،پہلے مرحلہ میں پا نچ ایکٹر اراضی پر چھ ہزار پودے لگا ئے جا چکے ہیں، یہ بات ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملک ثاقب اعوان نے ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد اورممبر پنجاب اسمبلی امین اﷲ خان کے ووڈلینڈ ایریا کے دورہ کے موقع پر بریفنگ دیتے ہو ئے بتائی ،ڈی ایف او نے بتا یا کہ نمل لیک سے متصل ایریامیں ووڈلینڈ پراجیکٹ کے تحت سُہا نجنا ، کیکر ، بیر ، شیشم ، سرس ، پھُلائی اور دیگر مقامی پودے لگا ئے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ اس حوالہ سے نمل لیک ایریا میں محکمہ جنگلات نے نہ صرف نر سری قائم کی ہے بلکہ بڑی مقدار میں مختلف اقسام کے پودے بھی منگوا کر رکھوا ئے ہیں تاکہ پو دے لگا نے کے کا م میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے محکمہ جنگلات کے کا م کو سراہا اور ڈی ایف او کوہدایت کی کہ مطلو بہ ایریا میں پو دے لگانے کا کا م جلد ازجلد مکمل کروائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ لگا ئے گئے پو دوں کی با قاعدگی سے مناسب دیکھ بھا ل کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات بر ؤئے کار لا ئے جا ئے جائیں ۔ممبر پنجاب اسمبلی امین اﷲ خان نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ شجر کاری وزیرا عظم پاکستان عمران خان کا ترجیحی پروگرام ہے اور ٹن بلین سو نامی پلا نٹیشن پروگرام کا مقصد ملک کو سرسبز و شاداب بنا نا اور گلو بل وارمنگ کے چیلنج سے نمٹنا ہے ۔