دنیا کی خبر پر ایکشن:منی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈائون

دنیا کی خبر پر ایکشن:منی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈائون

کھلا پٹرول فروخت کرنے پر 8مقامات پر کارروائی کی گئی ،3دکاندار گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )روزنامہ دنیا کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر شہر بھر میں منی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل نے کریک ڈاؤن کیا، ان کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن کا عمل بھی تھا، اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں 8مختلف مقامات پر کھلا پٹرول فروخت کرنیوالوں کے پمپ اور مشینیں قبضہ میں لے کر مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ، جن میں سے تین دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا، منی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کارروائی چونگی نمبر 9، لکڑ منڈی، سلانوالی روڈ، چک 40 شمالی میں کی گئی، یاد رہے کہ ضلع بھر میں منی ایجنسیاں گنجان آبادیوں میں درجنوں کی تعداد میں قائم ہیں، جو عوام کیلئے خطرہ کا باعث ہیں، کیونکہ ماچس کی ایک تیلی سے پٹرول کو آگ لگنے سے آبادی میں کوئی ناگہانی سانحہ ہو سکتا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ہفتہ رواں میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ایسے عناصر جو کھلا پٹرول فروخت کر رہے ہیں کیخلاف فوجدار مقدمات درج کروائے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں