نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سیالکوٹ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،سری لنکن ہائی کمشنر
  • بریکنگ :- حکومت پاکستان نےواقعہ پرفوری ایکشن لیا،سری لنکن ہائی کمشنر
  • بریکنگ :- واقعہ سےپاک سری لنکاتعلقات پرفرق نہیں پڑےگا،سری لنکن ہائی کمشنر
Coronavirus Updates

ریلوے پھاٹکوں کی تنصیب پر پھر تنازع ،حادثات معمول

ریلوے پھاٹکوں کی تنصیب پر پھر تنازع ،حادثات معمول

دنیا اخبار

محکمہ ریلوے اور حکومت میں اتفاق نہ ہوسکا،ایک دوسرے پر ذمہ داری

سرگودھا(نامہ نگار )محکمہ ریلوے اور صوبائی حکومت کے مابین پھاٹکوں کی تنصیب بابت ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کئے جانے اور معاملات کے متنازعہ ہونے کی وجہ سے فیکٹری ایریا کے قریب کچہ پھاٹک’ باجوہ کالونی کے قریب ریلوے کراسنگ’ 78 پل کے قریب ریلوے کراسنگ’ ظفر کالونی کے قریب ریلوے کراسنگ سمیت دیگر مقامات پر حادثات معمول بنے ہوئے ہیں جن میں کئی انسانی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حادثات کے تناظر میں دیگر علاقوں میں قائم بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگز کی نسبت متذکرہ مقامات پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا حکم جاری کیا تھا جن پر تاحال عملدرآمد دکھائی نہیں دے رہا،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کھلے ریلوے کراسنگوں جو کہ موت کا پیغام ہیں پر فوری طورپر پھاٹک لگوائیں تا کہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں