ڈینگی لاروا کی تلاش اور تلف کرنیکا کام تیز کرنے، ناقص کارکردگی پر افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم

ڈینگی لاروا کی تلاش اور تلف کرنیکا کام تیز کرنے، ناقص کارکردگی پر افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاروا کی تلفی ڈینگی کے خاتمہ میں اہم سنگ میل ،ڈپٹی کمشنر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ذیلی اداروں پر برہم،ضلع کے 83 کنفرم کیسز ،60مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،سی ای او ہیلتھ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ذیلی بلدیاتی اداروں کی کاہلی اور سستی پر ناراضگی کا اظہا رکیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناقص کارکردگی پر افسروں کیخلاف سخت کارروائی کریں تاکہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے تمام افسران او رنمائندے بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ لاروا کی تلفی ڈینگی کے خاتمہ میں اہم سنگ میل ہے لہذا انٹامالوجسٹ لاروا کی تلاش اور ان کے خاتمہ کیلئے سرگرمیاں تیز کریں، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے بتایاکہ ضلع کے 83 کنفرم کیسز میں سے 60 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ مختلف ہسپتالوں کے ڈینگی وارڈز میں اس وقت 23مریض داخل ہیں جن کا علاج جاری ہے انہوں نے توقع کا اظہار کیاکہ یہ مریض بھی جلد صحت یاب ہوجائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں