ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی رپورٹ طلب

ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی رپورٹ طلب

کورونا کنٹرول میں ہے ،اب اشیائے خور ونوش کی قیمتوں کے استحکام پر توجہ مرکوز کی جائے کمشنر فرح مسعود ،مجسٹریٹ کو ہفتہ وار ٹارگٹ دینے ،رپورٹ آفس بھیجنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی انفرادی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہفتہ وار ٹارگٹ دینے اور اس ضمن میں رپورٹ ان کے دفتر بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا محمد اصغر جوئیہ ’ ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک ’ ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد ’ ڈپٹی کمشنر بھکر حافظ محمود ملہی ’ ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی او رڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حنا ارشد کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی’ انڈسٹری محکموں کے افسران بھی شریک تھے ۔ کمشنر نے ہر پرائس مجسٹریٹ کو کم ا ز کم10 سبزیوں اور 20دالوں کی انسپکشن سمیت مجموعی طورپر 50 انسپکشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال اب کنٹرول میں ہے ، لہذاضلعی افسران اب اپنی تمام تر توجہ اشیائے خور ونوش کی قیمتوں کے استحکام پر صرف کریں ، چاروں اضلاع میں دالوں ’ گھی ’ چینی ’ آٹا اور سبزیوں کی وافر مقدار میں دستیابی او رمقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی ضرور ت پر زور دیا ۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزنے افسران کے سبزی وفروٹ منڈیوں کے دورے ’ پرائس مجسٹریٹ کی انسپکشن ’ بڑے سٹور پر ڈی سی کاؤنٹر ز سمیت دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ کمشنر نے ہر دکاندار کو گراسری آئیٹم کی رسدیں گاہک کو ضرور فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹس کو انسپکشن کے دوران ان کی رسید بک چیک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں