بھکر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارر وائیاں جاری

بھکر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر  کے خلاف کارر وائیاں جاری

بھکر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارر وائیاں جاری ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمّٰن خان کی ہدایت پر بھکر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی

دلے والا (نما ئندہ دنیا) بھکر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارر وائیاں جاری ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمّٰن خان کی ہدایت پر بھکر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر دریاخان انسپکٹر شفیع اللّٰہ خان معہ ٹیم نے منشیات فروش دھر لیا ملزم مسمی سیف الملوک ولد اللّٰہ بخش سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان کے قبضہ سے 1150 گرام چرس برآمد کرلی ایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ ایس آ ئی فضل کریم معہ ٹیم نے ملزم مسمی ظفراللہ خان ولد نصراللہ خان سکنہ کلورکوٹ کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30بور معہ کارتوس برآمد کرلیے ایس ایچ او تھانہ بہل انسپکٹر احمد عباس خان معہ ٹیم نے ملزم مسمی محمد عقیل ولد محمد بشیر سکنہ بھرمی نواب کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30بور معہ کارتوس برآمد کرلیے ۔ملزموں کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں