پرانا اربن ایریا روڈ میں سیوریج منصوبہ تا حال مکمل نہ ہو سکا

 پرانا اربن ایریا روڈ میں سیوریج منصوبہ تا حال مکمل نہ ہو سکا

پائپ عرصہ دراز سے کھلے آسمان تلے پڑے ناکارہ ہونے لگے ، لوگوں کو مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار، سرگودھا کی گنجان آبادی والا علاقہ پرانا اربن ایریا روڈ میں سیوریج کے حوالہ سے منصوبہ تا حال مکمل نہ ہو سکا۔ علاقہ میں سیوریج کے نام پر ڈالے جانے والے پائپ عرصہ دراز سے کھلے آسمان تلے پڑے ناکارہ ہونے لگے ، جسکی وجہ سے اہل علاقہ کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہل علاقہ ڈاکٹر محمد اعجاز، محمد صادق، محمد انور، محمد اصغر، خواجہ شعیب، محمد توقیر، محمد نذیر اور سلیم مسیح نے بتایا کہ عرصہ دراز پہلے سیوریج کیلئے ضلعی حکومت کی جانب سے اعلان ہوا۔ اور اس حوالہ سے سیوریج پائپ بھی مطلوبہ جگہ پر پہنچائے گئے ۔ اور گلی کی بالائی سطح کر بھی اکھاڑ دیا گیا، لیکن اس کے بعد کام ادھورا چھوڑ کر عملہ غائب ہو گیا، اب گلی میں علاقہ مکینوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا، کسی بھی نا گہانی صورت میں ریسکیو 1122 کی گاڑی گلی میں داخل نہیں ہو سکتی، لہٰذا انتظامیہ کو چاہیے کہ علاقہ میں سیوریج کے اس منصوبہ کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچائیں، تا کہ اہل علاقہ کی مشکلات میں کمی واقع ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں