سیرت النبی صلی اﷲ علیہ وسلم کا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن :نجم الحسن نوتک
رسولِ کائنات، فخرِ موجودات محمد عربی صلی اﷲ علیہ وسلم کو خالق نے نسلِ انسانی کے لیے رحمت بنایاہے اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے طریقہ کو فطری طریقہ قرار دیا ہے
شاہپورصدر(نمائندہ دنیا ) محسن انسانیت کے معمولات زندگی ہی قیامت تک کے لیے شعار ومعیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ سیرت النبی صلی اﷲ علیہ وسلم کا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے ان خیالات کا اظہار ذاکر اہل بیت نجم الحسن نوتک نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امام بارگاہ شاہپور سٹی میں منعقد جشن عید میلاد النبی کے موقع پر کیا ۔