بھکر: پی ڈی ایم کی حلیف جماعتوں نے احتجاجی ریلی نکالی

 بھکر: پی ڈی ایم کی حلیف جماعتوں نے احتجاجی ریلی نکالی

ریلی کا آغاز مسجد عمر فاروق سے ہوا جو جناح گیٹ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی

دلے والا (نما ئندہ دنیا) پی ڈی ایم کی حلیف جماعتوں کی بھکر میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی ریلی، شرکاء کی حکومت پالیسیوں کیخلاف شدید نعرہ بازی، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے اب گھر چلی جائے مقررین کا خطاب پی ڈی ایم کی جانب ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال کے بعد بھکر میں بھی پی ڈی ایم کی حلیف جماعتوں نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی کا آغاز مسجد عمر فاروق سے ہوا جو جناح گیٹ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سابق ایم این اے عبدالمجید خان خنان خیل ،ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن بھکر عرفان اللہ خان نیازی اور صوبائی جنرل سیکرٹری جے یو آئی ایف پنجاب مولانا محمد صفی اللہ نے کی ریلی میں ن لیگ، جمعیت علمائے پاکستان، جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس، اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں