مکمل کاغذات والی گاڑیاں چلنے دیں ؛ اڈا مالکان کو ہدایت
سرگودہا میں (VICS) کا فٹنس سرٹیفکیٹ سنٹر مکمل طورپر فعال ہو چکاہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے تمام ٹرانسپورٹر اور اڈا مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بس ٹرمینل سے وہی گاڑیاں چلنے دیں جن کے کاغذ ات مکمل ہوں، یقینی روٹ پرمٹ او رفٹنس سرٹیفکیٹ وغیرہ بنوائے گئے ہوں۔ سرگودہا میں (VICS) کا فٹنس سرٹیفکیٹ سنٹر مکمل طورپر فعال ہو چکاہے ، لہذا ٹرانسپورٹرز تمام کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ (VICS) سنٹر واقع سرگودہا فیصل آباد ر وڈ نزد سرگودہا میڈیکل کالج سے ضرور حاصل کریں ۔ انہوں نے واضح کیاکہ خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کے ساتھ متعلقہ اڈا انتظامیہ کے خلاف تادیبی کارراوئی عمل میں لائی جائے گی۔