مہنگائی ،سفید پوش طبقہ بچیوں کو پرانا فرنیچر دینے پر مجبور

مہنگائی ،سفید پوش طبقہ بچیوں کو پرانا فرنیچر دینے پر مجبور

شہر میں پرانے فرنیچر کو مرمت،پالش کے فروخت کرنے کی ورکشاپس قائم

سرگودھا(نامہ نگار)مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں سفید پوش طبقہ بھرم رکھنے کیلئے شادی بیاہ کی تقریبات میں اپنی بچیوں کو پرانا فرنیچر دینے پر مجبور ہوگیا، شہر میں درجنو ں ایسی ورکشاپس قائم ہو رہی ہیں جہاں دیہی اور شہری علاقوں سے پرانا فرنیچر خرید کر اس کی مرمت اور تزئین و آرائش کر کے فروخت کرنے کا کام کیا جا رہا ہے غریب اور سفید پوش طبقہ جو کہ مہنگائی کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہے کی اکثریت نیا فرنیچر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی جس وجہ سے لوگ پرانا پالش شدہ فرنیچر اپنی بچیوں کو دینے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں