لنک روڈ کئی ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، سفر کرنا مشکل

 لنک روڈ کئی ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، سفر کرنا مشکل

ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد سے صورتحال کا نوٹس لینے ، سڑک کی تعمیر کا مطالبہ

کندیاں(نمائندہ دنیا)میانوالی لنک روڈ گذشتہ کئی ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک پر سفر کرنا مشکل ہوگیا جبکہ گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کیوجہ سے حادثات کی شرح میں بھی غیر معمولی حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔کندیاں میانوالی لنک روڈ ہمت شاہ تا میانوالی تک سڑک گذشتہ کئی ماہ سے شکست و ریخت کا شکار ہے محکمہ ہائی وے کی عدم توجہی سے آئے دن سڑک کی حالت انتہائی ابتر ہوتی جارہی ہے جبکہ گاڑیاں بھی کھٹارہ بننے لگی ہیں شہریوں کا کہنا کے کہ سڑک کی بروقت مرمت نہ ہونے کیوجہ سے سڑک مذکور پر گڑھے پڑنے کیوجہ سے حادثات میں بے انتہا اضافہ ہوچکا ہے اور آئے روز جان لیوا حادثات کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد سے صورتحال کا نوٹس لینے اور فوری طور پر مذکورہ سڑک کی ازسرنو تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں