جنکشن دن کی ٹرین نہ ہونے سے ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا

 جنکشن دن کی ٹرین نہ ہونے سے ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا

غریب مزدور مڈل کلاس کے لوگ ٹرانسپورٹرز کے رحم وکرم پر ،ٹرین بحالی کا مطالبہ

کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں جنکشن دن کی ٹرین نہ ہونے سے ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے اس حوالہ سے چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی کندیاں ملک رمضان ساجد وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ٹرین غریب کی سواری ہے لیکن کندیاں جنکشن پردن کے وقت ایک بھی ٹرین نہیں چل رہی جسکی وجہ کندیاں جنکشن ویرانی کامنظر پیش کر رہا ہے غریب مزدور مڈل کلاس کے لوگ ٹرانسپورٹرز کے رحم وکرم پر ہیں اہل علاقہ نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ منافع بخش تھل ایکسپریس ٹرین کو فوری طور پر بحال کر کے لوگوں کی سفری مشکلات کاازالہ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں