کرشنگ سیزن ،اوور لوڈ ٹرالیوں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں

 کرشنگ سیزن ،اوور لوڈ ٹرالیوں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں

حادثات کے پیش نظر حکومت کی طرف سے خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

سرگودھا(نامہ نگار)کریشنگ سیزن 2021-22 کے دوران گنے سے اوور لوڈ ٹرالیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، گنے سے اوور لوڈ ٹرالیوں کے باعث جہاں ٹریفک کی آمد ورفت میں خلل کا سامنا رہتا ہے وہاں حادثات کے پیش نظر اوور لوڈنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کی طرف سے امسال خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب کی طرف سے سرگودھا ریجن کے ڈی سیز اور سیکرٹری آرٹی ایز کو خصوصی ہدایت نامے کے ذریعے ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت ٹیموں کو فوری طور پر فعال کرنے کا کہا گیا ہے ذرائع کے مطابق ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دینے کے علاوہ فکسڈ پوائنٹ بھی بنائے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں