ڈی ایچ کیوہسپتال کی عمارت کے باغیچے زبوں حالی کا شکار
چاروں اطراف لگے ہوئے آہنی جنگلے نشئی لے اڑے ہیں، نشئیوں کے ڈیرے
سرگودھا(نامہ نگار) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی پرانی عمارت کے باغیچے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث زبوں حالی کی تصویر بن کر رہ گئے ہیں، یہاں آج کل ای ڈی او اور ڈی ایچ او ہیلتھ کا صدر دفتر بھی قائم ہیں، ہسپتال ہٰذا کو نئی بلڈنگ میں منتقل کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی پرانی عمارت کے آؤٹ ڈور کے سامنے واقعہ باغیچے کی مناسب دیکھ بھال کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے یہ خوبصورت باغیچے اب زبوں حالی کا نمونہ بنے ہوئے ہیں، جس کے چاروں اطراف لگے ہوئے آہنی جنگلے نشئی لے اڑے ہیں، رات بھر یہاں نشئیوں کا ڈیرہ جمع رہتا ہے ، مگر محکمہ صحت کی جانب سے اس کی حفاظت کیلئے کوئی مناسب اقدام نہیں اٹھایا جا رہا۔