غیر معیاری سلنڈروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

 غیر معیاری سلنڈروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

حکومت کی ٹیمیں تشکیل دے کر ایکشن لینے اور کارکردگی رپورٹ دینے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے آنیوالے دنوں میں گیس کی سپلائی میں کمی ہونے کے پیش نظر گیس سلنڈروں کی مانگ بڑھتے ہی غیر معیاری اور خطرناک سلنڈروں کی مارکیٹ پر فروخت ہونے کی رپورٹ پر انتظامیہ سے ایسے سلنڈر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ، حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو اس ضمن میں غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا کہا ہے تا کہ ایسے سلنڈروں کے استعمال سے کوئی حادثہ رونما نہ ہو ، حکومت نے ٹیمیں تشکیل دیکر فوری ایکشن لینے اور کارکردگی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں