مہنگائی کے باعث اداروں میں عدم استحکام بڑھنا شروع ہو گیا

مہنگائی کے باعث اداروں میں عدم استحکام بڑھنا شروع ہو گیا

سیاسی اور مذہبی حالات کی وجہ سے کاروبار نہایت بد حالی کا شکار :متاثرین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملکی سیاسی صورتحال اور مہنگائی کی موجودہ صورتحال کے باعث کاروباری و دیگر اداروں میں عدم استحکام بڑھنا شروع ہو گیا ہے ۔ ضلع سرگودھا کے کاروباری ادارے بھی سخت صورتحال سے دوچار ہیں مختلف طبقہ فکر کے افراد نے دنیا نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ موجودہ ملکی سیاسی اور مذہبی حالات کی وجہ سے کاروباری حالات نہایت بد حالی کا شکار ہیں۔ تاجروں کا کاروبار جمود کا شکار ہو گیا ہے ،مختلف شعبہ پر کمزور گرفت اور قبل از وقت حکومتی اعلانات کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے ، مختلف نوعیت کے اقدامات کے باوجود قیمتیں نیچے نہیں آ رہیں اسی طرح ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اصافہ ہے ۔ دوسری طرف بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔ متوسط طبقہ تو ختم ہوکر رہ گیا ہے اب صرف غریب اور امیر ہی موجود ہیں۔ یہاں روزگار اور کاروبار کو بڑھانے کے مواقع کم میسر ہوتے ہیں جسکے ذمہ دار شہر کی انتظامیہ بھی ہے ۔ عام شہری کو صرف با عزت روزگار اور اچھا طرز زندگی گزارنے کی طلب ہوتی ہے ۔ جس کے لئے وہ ان سیاستدانوں اور تاجروں کی ہر بات ماننے پر مجبور ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں