تعلیمی اداروں کے باہر مضر صحت اشیا کی فروخت ، بچے بیمار

تعلیمی اداروں کے باہر مضر صحت اشیا کی فروخت ، بچے بیمار

حکومت غیر معیاری اشیا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرے : والدین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے باہر مضر صحت اشیاء کی فروخت کے باعث بچوں کی بڑی تعداد گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی ہے شہر بھر کے مختلف سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے باہر غیر معیاری اشیا کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے کمسن بچے یہ غیر معیاری اشیا کھاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر بیمار ہوجاتے ہیں والدین کا کہنا ہے کہ حکومت اس کا نوٹس لے اور فوری طور پر غیر معیاری اشیا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں