اشیا کے ریٹس مقررکرنے پر تاجروں میں اختلافات

 اشیا کے ریٹس مقررکرنے پر تاجروں میں اختلافات

19اشیاء کے نرخ مقرر کئے گئے جو شروع دن سے ہی مسترد کر دیئے گئے

سرگودھا(نامہ نگار)انتظامیہ کی طرف سے اشیا کے ریٹس مقررکرنے کے معاملہ پر تاجروں میں اختلافات بڑھ گئے ،جس کے باعث صورتحال گھمبیر ہونے لگی، ضلعی حکومت نے گزشتہ ماہ نئے میکنزم کے مطابق سٹورو ں میں فروخت ہونیوالی عام استعمال کی19 اشیاء کے نرخ مقرر کئے جو شروع دن سے ہی مسترد کر دیئے گئے چھوٹے دوکانداروں نے سرکاری نرخ نامے تو آویزاں کر رکھے ہیں مگر ان پر کسی بھی جگہ عملدرآمد تاحال ممکن نہ ہو سکا، انکا کہنا ہے کہ مڈل مین کے کردار کے خاتمے تک نئے میکنزم کے مطابق اشیاء کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا، جب برا ہ راست کمپنی سے رابطہ کریں تو وہ خام مال کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں اضافہ کا رونا روتے ہیں،دوسری طرف اس سلسلہ میں ذمہ دار افسرا ن کی چشم پوشی سے بھی معاملات جوں کے توں ہیں،جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ارباب اختیار اپنے احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں