ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں بے ضابطگیاں ،تحقیقات ٹھپ

ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں بے ضابطگیاں ،تحقیقات ٹھپ

مانیٹرنگ ادارے نے ناقص میٹریل پرمتعلقہ ٹھیکیدار بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کی تھی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے توسیعی منصوبہ جات میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں اور ناقص میٹریل کے استعمال کی تصدیق ہونے پر شروع ہونیوالی تحقیقات کا عمل ٹھپ، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت سے معاملات دبا دیئے گئے ، مانیٹرنگ ادارے نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی خصوصی انسپکشن کے دوران زیر تعمیر حصوں کی ٹوٹ پھوٹ پرمتعلقہ ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے اور اسے ادائیگی روکنے کی سفارش کے ساتھ ساتھ چھان بین کی سفارش تھی جس پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ذریعے فیزیکل چیکنگ اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا ٹاسک سونپا گیا مگرکئی ماہ بعد بھی عملدرآمد شروع نہیں ہو سکا، تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال اور تاخیر کے معاملہ پر محکمہ صحت اور بلڈنگز افسر آپس میں الجھ چکے ہیں دونوں محکموں میں سرد جنگ بھی جاری ہے ،محکمہ صحت تادیبی کارر وائی جبکہ بلڈنگز حکام ذمہ داروں کو بچانے کی کوششوں میں رہا، تاہم معلوم ہوا ہے کہ مانیٹرنگ ادارے کی سفارشات پس پشت ڈال کر سب اچھا کی رپورٹ ریکارڈ میں شامل کر لی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں