چیئرمین پی ایچ اے کا دورہ ، تجاوزات کے خاتمہ کی ہدایت

چیئرمین پی ایچ اے کا دورہ ، تجاوزات کے خاتمہ کی ہدایت

گول چوک کے اطراف کی چاروں سڑکوں کی تزئین و آرائش بھی کی جائیگی

سرگودھا(نامہ نگار)چیئرمین پی ایچ اے نے گزشتہ روز سٹی روڈ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے تاجروں سے بات چیت کے دوران دو رویہ مذکورہ سڑک کے درمیان ڈیوائیڈر کو پختہ کر کے اس پر گرین بیلٹ کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ماحول کی بہتری کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، انہوں نے ڈیوائیڈر کے ساتھ تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور مزید کہا کہ اسی طرح گول چوک کے اطراف کی چاروں دو رویہ سڑکوں کی تزئین و آرائش بھی جلدشروع کی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں