ناقص اورمضر صحت گوشت و قیمے سے باربی کیو ، بیماریاں عام

ناقص اورمضر صحت گوشت و قیمے سے باربی کیو ، بیماریاں عام

سڑک پر فروخت ہونیوالے کبابوں پر گردو غبار بھی پڑتا ، حکام سے نوٹس کی اپیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اورقرب و جوار میں ناقص اورمضر صحت گوشت و قیمے سے تیار شدہ بار بی کیو کی فروخت میں بھی موسم کی تبدیلی کے ساتھ روزباروز اضافہ ہو رہا ہے ، سر شام کباب تیار کرنیوالے ہوٹل اور ریڑھیاں سج جاتی ہیں جہاں پر غیر معیاری ناقص قیمے سے کبابوں کی تیاری شروع کردی جاتی ہے تیز مصالحوں اور دہی ’ ٹماٹر’ لیموں کے استعمال کی وجہ سے اس باسی اور غیر معیاری کبابوں کا پتہ نہیں چلتا جبکہ اس کے کھانے سے متعدد افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں سڑک کنارے فروخت ہونیوالے کبابوں پر گردو غبار بھی پڑتا ہے جس کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں حکومت اس طرف توجہ دے اور لوگوں کو غیر معیاری کھانے فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں