تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ ، ایگزامینیشن شعبہ فعال نہ ہوا

تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ ، ایگزامینیشن شعبہ فعال نہ ہوا

لٹریسی شعبہ کی بہتری کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے مگر جاری نہیں ہو سکے

سرگودھا(نامہ نگار) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں غیر رسمی تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مانیٹرنگ اور ایگزامینیشن شعبہ جات کو فعال نہ کیا جا سکا، موجودہ صوبائی حکومت نے آتے ہی غیر رسمی اداروں کی کارکردگی کو ناقص قراٰر دے کر پہلے سے جاری 6 مختلف پروگراموں کو ایک پراجیکٹ میں ضم کر کے مانیٹرنگ اینڈ ایولوشن سیل اور ایگزامنیشن سیل قائم کرنے کی منظوری دی تھی ، جس کے تحت الگ سے مانیٹرنگ شعبہ کے قیام کیلئے سرگودھا ڈویژن کو 1 کروڑ 9 لاکھ روپے جبکہ ایگزامینیشن سیل قائم کرنے کیلئے 1 کروڑ 23 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی جس پر آج تک عملدرآمد ہوا اور نہ ہی صوبائی حکام نے اس حوالے سے باز پرس کی اور شعبہ لٹریسی کی بڑھتی ہوئی زبوں حالی پر بھی اقدام نہیں اٹھائے جا رہے ، حال ہی میں لٹریسی شعبہ کی بہتری کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے ہیں مگر جاری نہیں ہو سکے ،جس پر عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں