ضلعی انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم

ضلعی انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم

سبزیوں پیاز ٹماٹر، آلو وغیرہ سٹاک کرنیوالوں کے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں،روزانہ چیکنگ کرنے کی ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار) حکومت نے روز مرہ استعمال کی اشیاء اور سبزیوں کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی روک تھام کیلئے سرگودھا سمیت ریجن بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ، اس ضمن میں روز مرہ استعمال کی اشیا اور سبزیوں پیاز ٹماٹر، آلو وغیرہ سٹاک کرنے والوں کے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں، اور انکے مالکان کو پابند کیا جائے کہ مارکیٹ میں کسی بھی چیز کی مصنوعی قلت پیدا نہیں ہونی چاہیے اور ان اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے افسروں کو بازاروں میں چیکنگ کرنے اور روزانہ کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں