ضلعی و تحصیل انتظامیہ قینچی موڑ پر تجاوزات ہٹانے میں ناکام

ضلعی و تحصیل انتظامیہ قینچی موڑ پر تجاوزات ہٹانے میں ناکام

گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہونے کے ساتھ لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ، اکثر حادثات ہونے لگے

سرگودھا(نامہ نگار)ضلعی و تحصیل انتظامیہ قینچی موڑ پر تجاوزات ہٹانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ، جسکے باعث بڑھتے ہوئے مسائل باعث تشویش بننے لگے ہیں، گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہونے کے ساتھ لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے اور تجاوزات کی وجہ سے اکثر حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں’ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے علاقے میں تجاوزات ختم کرنے کیلئے متعدد آپریشن کیے جو صرف کاغذی کارروائی ثابت ہوئے ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لوگ ملی بھگت سے خوانچے سجا کر بیٹھے ہیں اور لوگوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں