حرام قرار چیزوں میں شرک ناقابل معافی گناہ :حافظ عبدالوہاب

حرام قرار چیزوں میں شرک ناقابل معافی گناہ :حافظ عبدالوہاب

ظاہری دیندار آدھے تیتر اور آدھے بٹیر کی صورت معاشرہ میں موجود ہیں ، ہم دینی احکامات کو خود پرلاگو نہیں کرسکتے تو دوسروں کو کیا تبلیغ کریں گے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جماعت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹری برائے سیاسی امور حافظ عبدالوہاب روپڑی نے چک نمبر95شمالی میں سیرت النبی ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں اﷲ تعالیٰ کی جانب سے براہ راست حرام قرار دی گئی چیزوں میں سے شرک پہلا ناقابل معافی گناہ ہے ،ضروری ہے کہ پہلے ہم اسلام کو اپنی ذات پر لاگو کریں مگر ہماری اکثریت جس دوعملی کا شکار ہے اس کی وجہ سے تو آج عام مسلمان بھی ان ظاہری دیندار شخصیات سے متنفر ہوتے جارہے ہیں کہ جو کردار و عمل کے تضاد کے باعث آدھے تیتر اور آدھے بٹیر کی صورت معاشرہ میں موجود ہیں تو سوچئے کہ جب ہم خود ہی اپنی اصلاح اور دینی احکامات کو خود پرلاگو نہیں کرسکتے تو دوسروں کو کیا تبلیغ کریں گے ،اس موقع پر امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث مولانا سرفراز احمد،مولانامحمد لقمان سلفی نے بھی خطاب کیا، جبکہ ضلعی امیر انجینئر مولانا محمد سلیم و دیگرعہدیداران سمیت شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں