پیف سکولوں میں پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 پیف سکولوں میں پانچ  روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ضلع خوشاب کے پیف سکولوں میں پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے

قائدآباد (نمائندہ دنیا ) جسکا مقصد پیف سکولوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ پیف ٹرینر عرفان ارشد نے خالق آباد میں سکول اساتذہ کو ایک نصاب اور دیگر موضوعات پر ٹریننگ دی اور کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ حکومت نے ایک نصاب مرتب کر کے طلبا کو ایک نئی راہ دکھائی ہے۔ اور اساتذہ کی ٹریننگ اس لیئے ضروری ہے تاکہ سکول میں بہتر تعلیمی سرگرمیوں کا فروغ عمل میں لایا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں